ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی،اسحاق ڈار 7 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو 7 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات، وزیر مملکت ریونیو و توانائی شامل ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں