امریکی وزیر خارجہ کا یوم آزادی پر پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے دلی نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لئے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ میری طرف سے پاکستان، امریکا اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔

مزید پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادی پر پاکستانیوں کو مبارک باد

مزید خبریں