منگل,  10 دسمبر 2024ء
پاک بحریہ نےسمندرمیں پھنسے 9بھارتی شہریوں کی جان بچا لی

کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کو بچا لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔ کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق کشتی میں سوار 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگار سمندر میں پھنسے ہوئے تھے۔

کشتی کے عملے کی جانب سے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا۔

مزید خبریں