منگل,  23 جولائی 2024ء
قومی کرکٹر ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

 

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔محمد وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں۔

تصاویر میں وسیم کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے بظاہر خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ایک اور تصویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

وسیم کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔شاداب خاب اور عامر جمال نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News