جمعه,  19 جولائی 2024ء
سوناکشی کےمسلمان دوست سے شادی کے اعلان نےسنہا خاندان کو ہلا کر رکھ دیا ،اختلافات پھوٹ پڑے

 

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے اداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑگئی۔گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔وہیں دوسری جانب سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور بھائی نے اداکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد میڈیا میں سنہا خاندان میں شادی کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News