بدھ,  26 جون 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف شہروں میں عید قربان کے پہلے دن موسم کیسارہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار اور بالائی پنجاب میں شام/رات میں تیز آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدید گرم جبکہ شام/رات میں تیز آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان۔ چند مقامات پرگرج چمک/ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوبی/وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ شام/رات میں بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین گجرات، گوجرانوالہ میانوالی ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، نور پور تھل میں تیز آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان۔ چند مقامات پرگرج چمک/ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات میں بونداباندی کا امکان ۔ بالائی /وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بالائی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں پشاور، صوابی، نوشہرہ، ہری پور،کوہاٹ، کرک ، بنوں، وزیرستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم اورکزئی ، خیبر میں تیز آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان۔چند مقامات پرگرج چمک/ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

کشمیر

کشمیر میں دن کے اوقات مین موسم گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں تیز آندھی اورگرج چمک بارش کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News