هفته,  13 جولائی 2024ء
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے،دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر آ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر 278روپے 40 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: جرمنی نے 50 سے زائد ممالک کے اربوں ڈالر کے قرضے معاف کردیے

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News