تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔

گزشتہ روز 3 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے اتحادی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے شروع ،پیپلزپارٹی کا پنجاب حکومت نے 3وزارتوں کا مطالبہ

یاد رہے کہ 27 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

مزید خبریں