لاہور (روشن پاکستان نیوز)عید قربان قریب آتے ہی پنجاب میں مویشیوں کی خریداری کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن ون ٹو ڈبل تھری قائم کر دی گئی۔
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تمام عمل کی نگرانی کررہی ہے۔
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے مطابق جانوروں کی آن لائن خریداری پر پے منٹ آن ڈیلیوری کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 20 ماڈل کیٹل مارکیٹس بنائی جا رہی ہیں، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک روٹ پر بھی ماڈل کیٹل مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔











