هفته,  27 جولائی 2024ء
مدینہ منورہ کے علاقے خیبر میں طویل ترین غار دریافت


مدینہ منورہ(روشن پاکستان نیوز )سعودی عرب کے علاقے خیبر میں طویل ترین غار دریافت ہوا ہے۔اعلیٰ نسل کے بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں، غار کو سیاحت کے حوالے سے اہم اثاثہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس دریافت سے ملک میں تاریخی مقامات کی سیاحت کو غیر معمولی فروغ ملنے کا امکان ہے،دی سعودی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہےکہ غار کو سیاحوں کے لیے کھولنے سے قبل اس کا تکنیکی مطالعہ کیا جائیگا،یہ غار مدینہ منورہ کے شمال مشرق میں ”خیبر سی“ نامی علاقے میں واقع ہے۔

”ابوالوعول“ میں اعلیٰ نسل کے بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ،اس سے علاقے کی فطری تاریخ کو سمجھنے میں بھی مدد ملیگی،یہ غور سعودی جیولوجیکل سروے میں محکمہ جیو ٹورزم کے تحت جیو پارک پروجیکٹس کا ایک اہم اثاثہ ہوگا، سیاحوں کے علاوہ یہ علاقہ ارضیات کے ماہرین اور محققین کی توجہ کا بھی مرکز رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News