پیر,  03 جون 2024ء
دوہری شہریت والے شخص کی بطور جج تقرری پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل جمع کرا دیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)دوہری شہریت والے شخص کی بطور جج تعیناتی پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا۔ رکن جے یو آئی (ف) نور عالم خان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نجی آئینی ترمیم جمع کرادی۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے سے روک دیا جائے۔ بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ کا جج نہیں بنایا جائے گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا کہ دوہری شہریت رکھنے والا شخص ہائی کورٹ کا جج نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اسے عدالت کا افسر اور ملازم مقرر کیا جا سکتا ہے۔ مفاد داؤ پر لگا ہوا ہے، آئین کے مطابق ججوں کو ریاست کا وفادار ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News