اتوار,  05 مئی 2024ء
چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈکی پاکستان کو 4 رنز سے شکست

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
بابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
واضح رہے پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News