هفته,  18 مئی 2024ء
نواز شریف کونسے ملک جارہے ہیں؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے والی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار بھی نواز شریف کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر حسین پیرزادہ نے نورخان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، پاکستانی ثقافت کے مطابق بچوں نے ایرانی صدر کو گلدستے پیش کیے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے،مریم نواز

اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین مختلف جہتوں پر گفتگو کی جائے گی، ملاقاتوں میں ایران پاک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، زراعت، تجارت، رابطے، توانائی، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا ایجنڈا موجود ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News