هفته,  04 مئی 2024ء
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 13ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔

محمد رضوان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عرفان خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 14، عثمان خان 7 اور صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News