هفته,  27 جولائی 2024ء
عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News