جمعرات,  02 مئی 2024ء
پاکستان کرکٹ بورڈ نےغیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو تحلیل کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا ہے، اب صرف دو کمیٹیاں پی سی بی کی ویب سائٹ پر درج ہیں۔

پی سی بی کی کمیٹیوں میں سینئر جونیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔

سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی بنائی۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق، جنید ضیاء ممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں ہوا تھا۔

محمد حفیظ کو کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر الگ کر دیا گیا جب کہ مصباح الحق کو بھی ایک ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ کر دیا گیا۔

ذکاء اشرف نے بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News