منگل,  30 اپریل 2024ء
قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کب؟ جانیں

 

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے ۔مریم نواز کی جانب سے چھوڑی گئی سیٹ کے کیے ن لیگ کی جانب سے 119لاہور کے لیے علی پرویز ملک کا نام فائنل کر لیا گیا ۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ 147 حمزہ شہباز کی چھوڑی سیٹ سے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض کو ٹکٹ دیا گیا ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ 149 علیم خان کی چھوڑی سیٹ سے شعیب صدیقی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

شہباز شریف کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست 158سے ن لیگ چوہدری نواز کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔

لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشست 164 سے مسلم لیگ ن کے رانا راشد منہاس کا نام فائنل کر لیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News