منگل,  30 اپریل 2024ء
بہاولنگر واقعہ،سیکیورٹی اور پولیس حکام کی مشترکہ ٹیم انکوائری کرے گی: آئی ایس پی آر

بہاولنگر(روشن پاکستان نیوز)بہاولنگر واقعے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بیان سامنے آیا ہے۔

آئی ایس پی آرکےجاری بیان میں کہا گیا کہ بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعے کی مشترکہ انکوائری کرے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی۔ مشترکہ انکوائری سے ملزمان کا تعین کرنے اور حقائق جاننے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News