منگل,  30 اپریل 2024ء
پی ٹی آئی فسادی گروہ ۔۔۔! سینیٹرطلال چوہدری نےپی ٹی آئی پر کڑی تنقید کے نشتر چلا دئیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فسادی گروپ قرار دے دیا۔

کوئٹہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فسادی گروہ کابلوچستان جانے کے بعد بھی شہداء کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتا اور اس کی مذمت کرتے۔ دہشت گرد سرمایہ کاری کے خلاف بات کرنا سازشی بیانیہ کا تسلسل ہے۔

کعبہ کے آئینہ والی گھڑی کو کروڑوں روپے میں بیچنا آپ کا ’’پلان‘‘ تھا جو قوم جان چکی ہے۔ امدادی سامان پر علی امین کی تصویر اور ٹکر چھاپ کر 9 مئی کے فسادیوں نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔ ان کے خلاف ریفرنس بنانے اور نوکریوں سے برطرف کرنے والے آج عدلیہ کی آزادی پر اپنا سیاسی کاروبار کر رہے ہیں۔

فسادات، انارکی اور 9 مئی کو سوچ کی آگ کو “سیاسی شعور” کہنا بے شرمی کی انتہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی کے اثرات مرتب ہوتے ہی ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لانے والے دوبارہ متحرک ہو گئے۔ ہیں

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News