جمعه,  03 مئی 2024ء
سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل جج مستقل جج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (روشن پاکستان نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔

وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کی مستقل تقرری کی منظوری دی۔

مستقل ججوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثناء اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمن، جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ سیشن میں سندھ ہائی کورٹ کے ان 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News