جمعه,  03 مئی 2024ء
جنوبی وزیرستان ، عید کی رنگینیوں میں اضافہ ،گومل زام ڈیم میں رنگا رنگ میلے کا انعقاد

 

جنوبی وزیرستان(روشن پاکستان نیوز)جنوبی وزیرستان میں عیدالفطر کے موقع پر گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقام پر رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔. جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کے موقع پر گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقام پر خوشحالی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

 

میلے میں کشتی رانی، کھانے پینے کے سٹالز اور بچوں کے لیے مختلف قسم کے جھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔میلے کا مقصد لوگوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں مقامی ثقافت سے روشناس کرانا تھا۔

 

میلے میں تقریباً 3000 افراد نے شرکت کی جس میں بچوں کی بڑی تعداد تھی۔ اس موقع پر روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

میلے میں کشتیوں کا سفر بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ علاقہ مکینوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News