اتوار,  05 مئی 2024ء
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماءسحر کامران کی یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد

 

اسلام آباد (روشن پاکستان  نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی سحر کامران نےپیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے عہدے کا حلف اٹھا نے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہس کہ یہ سب انکی بصیرت اور ملکی خدمات کے جذبے کے  باعث ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ان کی لگن اور عزم واقعی قابل تعریف ہے، ان جیسے لیڈروں سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ساڑھے 12 بجے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کے بطور چیئرمین سینیٹ بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

اس کے بعد نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنی نشست سنبھال لی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News