پیر,  01 جولائی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

 

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیرمیں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران جنوبی پنجاب اور جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تربت، پنجگور، خضدار، چاغی اورواشک میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات میں چند مقا ما ت پر جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں / جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور اور با جوڑ میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News