جمعه,  03 مئی 2024ء
عید کی خوشیاں دوبالا، ملازمین کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عملدرآمد کے لیے اضافی ڈیوٹی کرنے پر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر گریجویٹی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے یومیہ اجرت کمانے والوں کو 25000 روپے بطور گریجویٹی دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو عید الفطر سے قبل اعزازیہ جاری کردیا جائے گا، اعزازیہ حاصل کرنے کے لیے رمضان المبارک میں کم از کم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News