اتوار,  28 اپریل 2024ء
آ ج پاکستان بھر میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع۔

انتباہ

29 (شام /رات) اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم جنوبی اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

پنجاب

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،بھکر ،میانوالی ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ۔

خیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ،بنوں ، لکی مروت، کرک ، کوہاٹ، کرم، خیبر، مہمند، پشاور، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں موسلادھار بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان کا امکان۔اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News