بدھ,  15 مئی 2024ء
گورنر پنجاب سے اختلافات ،ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانے کی معافی پر گورنر پنجاب سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے جرمانے کی معافی کے معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی، ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عملے کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پرنسپل نے مزید لکھا کہ کالج نے اپنی ساکھ بچانے کی بہت کوشش کی لیکن چند لوگوں کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں کی گئیں اور گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات کی وجہ سے گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔

مائیکل اے تھامسن نے کہا، “ایک کامیاب اسکول کے لیے اس طرح کی مداخلت ناقابل یقین ہے۔ انتہائی ناقص گورننس کی وجہ سے، میرے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔” یکم اپریل کو اسکول چھوڑنا اور داخلوں کا حصہ نہیں ہوں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News