جمعرات,  16 مئی 2024ء
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

اعلان کے مطابق 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی انتظام پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا دسواں حصہ ملنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔

بیان میں پاکستان کے معاشی اقدامات پر آئی ایم ایف کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگراں حکومت نے حالیہ مہینوں میں آئی ایم ایف کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا جب کہ نئی حکومت نے بھی ان پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور مالیاتی صورتحال پہلے جائزے کے بعد کے مہینوں میں بہتر ہوئی ہے، جس میں مضبوط پالیسی مینجمنٹ کی پشت پر ترقی اور اعتماد پیدا ہوا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News