هفته,  27 اپریل 2024ء
پاکستان تحریک انصاف نے بھی کمرکس لی، بھرپور الیکشن مہم چلانے کا اعلان

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ہفتے کو اپنی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائیں نہیں اور 8 فروری کی تیاری کریں، انشاء اللہ عوام کے ساتھ مل کر فتح حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نےامیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ بس 10 سے 15 ٹکٹس باقی تھے جن کا فیصلہ آج ہوجائے گا، تمام امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے نشانات ہم تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کسی کو حملے کی اجازت نہیں، ایران کو ہماری افواج نے مؤثر جواب دیا ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ جماعت کی منظوری سے جاتے ہیں اور اُن کے ساتھ پارٹی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کیے بلکہ سارا عمل مشاورت سے مکمل کیا گیا، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہو اسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News