هفته,  27 جولائی 2024ء
بیٹے کیلئے بہو ڈھونڈنا مشکل کام ہے مگر میں اسکے لیے بہترین ساتھی کا انتخاب کیا ،سینئر اداکارہ صبافیصل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بیٹے کیلئے لڑکی ڈھونڈنا بے حد مشکل شاید ناممکن ہے،اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نشاء نامی لڑکی سے کی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران جب ا ن سے بہو کے متعلق سوال کیا گیا تو صبا فیصل کا کہنا تھاکہ شاید یہ سن کر سب کو عجیب لگے لیکن یہی سچ ہے کہ میرے بیٹے نے میری پسند کی لڑکی سے شادی کی ہے، ایسی صورت میں بیٹے کیلئے لڑکی تلاش کرتے وقت مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی تھی، لیکن میں نے اپنے بیٹے کیلئے ایک بہترین ساتھی کا انتخاب کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News