مسٹر بیسٹ 500 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنیوالے پہلے یوٹیوبر بن گئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) معروف یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر 5 سو ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے۔

مسٹر بیسٹ کے سبسکرائبرز کی اتنی بڑی تعداد میں تقریباً 40 فیصد 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان ہیں اور 20 فیصد  18 سے 24 سال کی عمر کے جوان ہیں۔

سائنسی تحقیق: انسان کو جوان رکھنے والی دنیا کی پہلی ’’اینٹی ایجنگ‘‘ تھراپی کا کامیاب آغاز

یاد رہے کہ وہ نومبر 2022ء میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے ڈیجیٹل کری ایٹر بنے تھے، اس کے بعد جون 2024ء میں اُنہوں نے یوٹیوب پر تمام چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز  حاصل کرنے والے ڈیجیٹل کری ایٹر بن گئے۔

اُنہوں نے ٹائم میگزین کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں یوٹیوب سے سالانہ 600 سے 700 سو ملین ڈالرز کماتا ہوں۔

مزید خبریں