جمعرات,  07 مئی 2026ء
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون جسے آئی فون الٹرا کا نام دیے جانے کا امکان ہے، بظاہر ایسا راز ہے جسے کمپنی چھپانے میں ناکام رہی ہے۔

اب تک اس ڈیوائس کے بارے میں متعدد لیکس اور افواہیں سامنے آچکی ہیں اور اب تک اس کا ڈیزائن ہی ڈمی یونٹ کی شکل میں سامنے آگیا ہے۔

ایک یوٹیوب ویڈیو میں فولڈ ایبل آئی فون کے ڈمی یونٹس کو دکھایا گیا اور اس ڈیوائس کے بارے میں بتایا گیا۔

ویڈیو کے مطابق والیوم بٹنز کو فون کے ٹاپ پر دیا جائے گا جبکہ اسپیکر مخالف کونوں پر ہوں گے۔

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟

فون کے بیک پر 2 کیمرا لینس ایپل کے روایتی آئی فون ڈیزائن میں موجود ہوں گے۔

ڈمی یونٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ جب فون کو بند کیا جائے گا تو وہ چوکور شکل میں نظر آئے گا اور کھلنے پر کسی روایتی ٹیبلیٹ جیسا محسوس ہوگا۔

اسی طرح یہ فون کسی کتاب کی طرح کھلے گا۔

شادباغ میں موبائل چوری کے شبہ پر نوجوان پر تشدد، ملزمان گرفتار

ڈیزائن کے لحاظ سے اس وقت دستیاب دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے بالکل مختلف نظر آئے گا۔

اس کی چوڑائی زیادہ ہوگی جبکہ لمبائی کم ہوگی اور کھلنے پر آئی پیڈ سے ملتا جلتا محسوس ہوگا۔

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟

فولڈ ہونے پر یہ فون 117.71 ملی میٹر لمبا اور 84.27 ملی میٹر چوڑا ہوگا۔

اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ فولڈ ایبل آئی فون اس وقت دستیاب دیگر فولڈ ایبل اسمارٹ فونز سے مختلف ہوگا۔

آئی فون فولڈ کو جب ان فولڈ کیا جائے گا تو وہ 7.8 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ بند ہونے پر 5.5 اسکرین نظر آئے گی۔

فون کے اندر اے 20 پرو چپ دی جائے گی جبکہ 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کا کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا مگر وہ مکمل بلیک ہوگا اور وہاں 2 کیمرے ، ایک مائیکرو فون اور فلیش دیے جانے کا امکان ہے، تاکہ یہ فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں آئی پیڈ پرو جیسا نظر آئے۔

مزید خبریں