منگل,  07 جنوری 2025ء
اسٹارلنک کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کا انتظار ہے، ایلون مسک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پاکستان میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لانچ سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

پاکستانی صارف نے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک سے درخواست کی کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے، کیونکہ یہ ملک کے لیے ایک انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت محدود یا ناقص ہے۔

اس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ ’’ہم حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے، اسٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے اور  اسٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت کیلیے اچھی خبر، سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں