کراچی میں دل کے امراض میں خوفناک اضافہ، ماہانہ 35 سے 40 ہزار کیسز رپورٹ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،جس پر ماہرینِ قلب نے صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔

کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کےبانی ڈاکٹربشیرحنیف کےمطابق شہرمیں ہرماہ تقریباً 35 سے 40 ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔

کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کی اصل وجہ کیا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

کیسز میں 12 فیصد مریضوں کی عمر 40 سال سے کم ہے،جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نوجوان نسل بھی دل کے امراض کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔

ڈاکٹر بشیرحنیف نےکہاکہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،جبکہ سگریٹ نوشی، ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر دل کے امراض کی بڑی وجوہات ہیں۔

مزید خبریں