جمعه,  26 جولائی 2024ء
پاکستان میں پولیو وائرس سےمتعلق تشویشناک خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک کے 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ ، مستونگ ، پشاور، ملتان ، نوشہرہ ، حب کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام نمونوں میں پائے جانے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News