جمعرات,  02 مئی 2024ء
شہروں کی مصنوعی روشنیاں فالج کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق

ہانگزو(روشن پاکستان نیوز)ایک نئی تحقیق میں میں انکشاف ہوا ہے کہ بڑے شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

چینی محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق راتوں میں روشن ہونے والی مصنوعی روشنیاں دماغ میں خون کے بہاؤ کو اس طرح متاثر کرتی ہیں جس سے فالج کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ رات کے وقت مصنوعی  روشنیوں میں سب سے زیادہ رہنے والے افراد میں دماغی شریانوں سے متعلق بیماریوں کا خطرہ 43 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس میں شریانیں بند ہوجاتی ہیں جو دماغ میں خون کی فراہمی روکتی ہیں اور دماغ میں ہی خون بہنا شروع ہوجاتا ہے، یہ دو حالتیں فالج کا سبب ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی برادری غزہ پر سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم شہباز شریف

چین کے ژی جیانگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے محقق جیان بِنگ وانگ نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ نتائج کی بنیاد پر ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں، خاص طور پر شہری علاقوں میں رہنے والوں کو، کہ وہ اپنے آپ کو شہر کی مصنوعی روشنیوں سے محفوظ رکھیں یا کم از کم اسے حد درجہ کم کردیں۔

محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصنوعی روشنی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں ہی عالمی آبادی کا پانچواں حصہ روشنی سے آلودہ ماحول میں رہ رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News