ساہیوال پولیس کی بروقت کارروائی، بدمعاش گروپ کے 7 ملزمان گرفتار

ساہیوال(کرائم رپورٹر) ساہیوال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدمعاش گروپ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع عام پر غنڈہ گردی اور ایک شہری پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ (پسٹل) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

غازی آباد پولیس کی کارروائی: جعلی سی سی ڈی اہلکار گرفتار

ساہیوال پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہر وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں