اتوار,  08  ستمبر 2024ء
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزمان اظہر،ولید اور اسامہ سے 01رائفل 8 ایم ایم معہ ایمونیشن،01رائفل 12بور معہ ایمونیشن اور 01پستول 9 ایم ایم معہ ایمونیشنوارث خان پولیس نے ملزم فرقان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم حسن سے  01پستول 9ایم ایم معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم کبیر سے  01پستول 9 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاشراب سپلائرز، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News