اتوار,  08  ستمبر 2024ء
02لیڈی منشیات سمگلرز سمیت 14ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن ،02لیڈی منشیات سمگلرز سمیت 14ملزمان گرفتار،16کلو سے زائد چرس،03کلو سے زائد ہیروئن اور 01کلو سے زائد آئس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزمہ نسیم سے 01کلو725گرام ہیروئن،ملزمہ نازیہ سے 01کلو355گرام ہیروئن،ملزم ثاقب سے 01کلو700گرام چرس،ملزم ماجد سے 01کلو600گرام چرس، ملزم سجاد سے 01کلو525گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم سلمان سے 02کلو600گرام چرس،ملزم علیان سے 02کلو520گرام چرس،ملزم عامر سے 01کلو500گرام چرس،ملزم اقرار سے 01کلو300گرام چرس،ملزم فیصل سے 01کلو200گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم اسد سے 520گرام چرس،ملزم عبد اللہ سے 540گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم نصیراحمد سے 01کلو200گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم ناصر سے 01کلو 50گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لیے۔

سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News