پیر,  01 جولائی 2024ء
ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم امتیاز سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، گوجر خان پولیس نے ملزم آصف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عابد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، چونترہ پولیس نے ملزم عثمان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، کلر سیداں پولیس نے ملزم اکرام سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، بنی پولیس نے ملزم اکبر سے چھری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News