راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )راولپنڈی پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے اہلیہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم امداد اللہ کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے گھریلورنجش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ فاطمہ ٍبی بی کو قتل کر دیا تھا ،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں سال 2018میںتھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔
صادق آبادپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم معین اشفاق کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم معین اشفاق نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بناء پرفائرنگ کر کے انتظار احمد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں سال 2022میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔











