جمعرات,  02 مئی 2024ء
راولپنڈی،منشیات کے مقدمے میں مجرم کو 9سال قید،دولاکھ جرمانے کی سزا

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی۔ مجرم کو09سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنا دی، مجرم محمد شہزاد کو 09سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مجرم سے 1440گرام چرس برآمد ہونے پر نیوٹائون پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News