جمعرات,  02 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،11منشیات فروش دھر لئے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 11ملزمان گرفتار، 04 کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم زبیر سے01کلو300گرام چرس،پیرودہائی پولیس نے ملزم نصیر سے01کلو720گرام چرس، ملزم عثمان سے250گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم ناصر علی سے700گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سجاد احمد سے520گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم رضوان شہزاد سے200 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم یشوع سے10لیٹر شراب، ملزم شارون سے08لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم ندیم گل سے08لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم زعفران سے10لیٹر شراب، کلرسیداںپولیس نے ملزم وارث سے02بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیںگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News