جمعه,  03 مئی 2024ء
راولپنڈی،شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )دھمیال پولیس کی 15 کال پر فوری کاروائی،شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار،ملزم سے 03 چھینے گئے موبائلز اور زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقہ بہار کالونی سے شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ موٹرسائیکل سوار ملزم موبائل چھین کر فرار ہو گیا ہے،دھمیال پولیس نے فوری رسپانڈ کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی،ملزم قبل ازیں منشیات، چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے،ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔

ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس کو فوری کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News