بدھ,  01 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،6ملزمان گرفتار

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 06ملزمان گرفتار، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد ۔

مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم نبراس سے 20لیٹرشراب ، ملزم خرم سے 05لیٹرشراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم امجد سے 10لیٹرشراب ،ملزم رضوان سے 01بوتل شراب ،پیرودھائی پولیس نے ملزم واحد اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، صادق آباد پولیس نے ملزم فرحان سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News