بدھ,  01 مئی 2024ء
چونترہ کے علاقہ راجڑ میں خاتون سمیت 02افراد جاں بحق،ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چونترہ کے علاقہ راجڑ میں خاتون سمیت 02افراد کے جابحق ہونے کا معاملہ،ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب۔
تفصیلات کے مطابق چونترہ کے علاقہ راجڑ میں خاتون سمیت 02افراد کے جابحق ہونے کے معاملہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی،مقتولین کی شناخت رانی بی بی اور محسن کے نام سے ہوئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔
نعشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News