لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں مال روڈ نہر پل پر ایک درخت گرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راستے کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔
ٹریفک انسپکٹر عدنان نے اپنی مدد آپ کے تحت درخت کو سڑک سے ہٹانے کا کام شروع کیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک وارڈنز بھی موقع پر موجود رہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے انتظامات کرتے رہے۔
مغلپورہ پولیس کی کارروائی، اے سی آؤٹ ڈور چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث گینگ گرفتار
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے تمام ٹریفک وارڈنز کو اپنے فرائض دلجمعی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق درخت ہٹانے کے بعد ٹریفک کی معمول کی روانی بحال کر دی جائے گی۔











