منگل,  07 مئی 2024ء
گوجرانوالہ،سکول ٹیچر کی 12 سالہ بچے کیساتھ مبینہ بدفعلی

گوجرانوالہ(دلشادعلی) سیٹلائٹ ٹاؤن 56اے سائنس لوکس سکول میں ساتویں کلاس کے بچے کیساتھ ثناءاللہ نامی ٹیچر نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرڈالی۔

سکول انتظامیہ نے ادارے کی عزت بچانے کیلئے ٹیچر کو اسی وقت سکول سے نکال دیا اور متاثرہ بچے کے اہلخانہ کی منت سماجت شروع کردی کہ ہمارا سکول بدنام ہو جائے گا ہمارا کروڑوں کا کاروبار گندہ ہو جائے گا، متاثرہ بچے کی ماں کی شکایت پر بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج۔

ایس ایچ او انسپکٹر ضیافت باٹھ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے معلم کے روپ میں چھپے درندہ صفت سفاک بھیڑیے کو گرفتار کرلیا، سکول کی ساکھ خراب ہونے اور سائنس لوکس کا نام بدنام ہونے سے بچانے کیلئے بااثر افراد کی جانب سے متاثرہ طالب علم اور اہلخانہ پر دباؤ ڈالا جانے لگا، بچے کی ماں انصاف لینے کیلئے ڈٹ گئی۔

مہنگے پرائیویٹ سکولوں میں بھی بچوں کی عزتیں غیر محفوظ، والدین میں تشویش اور خوف پھیل گیا، طالب علم اور والدین کیلئے لمحہ فکریہ، استاد ماں باپ ہوتے ہیں لیکن پرائیویٹ سکول میں جنسی زیادتی کے واقع نے چکرا کے رکھ دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News