اتوار,  05 مئی 2024ء
واہ کینٹ پولیس کا اسلم مارکیٹ اور گردونواح میں سرچ آپریشن،کرایہ داری کوائف چیک کئے
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)واہ کینٹ پولیس کا اسلم مارکیٹ اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں دوکانوں اورافراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے اسلم مارکیٹ اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں25دکانوںاور47افراد کے کوائف چیک کیے گئے.
ایس پی پوٹھوہا رناصر نواز کا کہناتھاکہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News