هفته,  04 مئی 2024ء
پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،کوائف چیک کئے گئے
راولپنڈی(روشن پاکستان یوز)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دوکانوں اورافراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے برف خانہ چوک جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ٹھٹہ خلیل اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز کیے،سرچ آپریشنزمیں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میںمجموعی طور پر 52گھروں،15دکانوں، 05کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور 68افراد کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی پوٹھوہا رناصر نواز کا کہناتھاکہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News