بدھ,  29 جولائی 2026ء
پاکستان میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ26ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، جانیے فی تولہ کتنے کا ہوگیا

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت  857 روپے کم ہو کر 3لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10  ڈالر کم ہوکر 4040  ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں